برھان الدين ربانی كے قتل كا اصل منصوبہ ساز امريكہ ہے

IQNA

بحرين كی تحريك آزادی كے رہنما ؛

برھان الدين ربانی كے قتل كا اصل منصوبہ ساز امريكہ ہے

17:27 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191927
بين الاقوامی گروپ : افغان امن كونسل كے سربراہ برھان الدين ربانی كے قتل كی سازش امريكہ نے تيار كی ہے ،اس كا ثبوت یہ ہے كہ امريكہ قطر میں طالبان كا دفتر كھولنے پر زور دے رہا ہے ۔
بحرين كی تحريك آزادی كے سيكرٹری جنرل عبد الروؤف الشايب نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اس دہشت گردانہ كاروائی میں طالبان كا ملوث ہونا واضح و روشن ہے ، چونكہ یہ انتہا پسند اور وحشی ٹولہ اس قسم كی كاروائيوں كا عادی ہو چكا ہے اور اس طرح كے غير انسانی اقدامات كرنے كا كوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے ديتا ۔
انہوں نے مزيد كہا : طالبان كی جانب سے اس مجرمانہ فعل كا ہدف خطے اور افغانستان میں نا امنی پيدا كر كے اقتدار كی كرسی حاصل كرنا ہے ۔
865325
نظرات بینندگان
captcha