لبنان كی علمائے جبل عامل كونسل كے ترجمان رضا محمود مھدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اھل بيت (ع) ہر قسم كی اسلامی بيداری اور ہوشياری كے سرچشمے ہیں اور اہل بيت (ع) كی تعليمات سے استفادہ كرنے كے بعد اسلامی بيداری حقيقی كاميابی سے ہمكنار ہو گی ۔
رضا محمود مھدی نے كہا : پوری دنيا كے مسلمان اور غير مسلم لوگ حزب اللہ لبنان كی كاميابی كے بعد اس امر كا اعتراف كرنے پر مجبور ہو گئے ہیں كہ شيعہ مذہب كی تعليمات انتہائی جامع و كامل ہیں اور اپنے پيروكاروں پر نہايت گہرے اثرات مرتب كرتی ہیں ۔
انہوں نے آخر میں كہا : حزب اللہ كے مجاہدہن اس بات پر زور ديتے ہیں كہ انہیں شيعی تعليمات اور ہدف اور منزل كی حقانيت نے ہی قوت و طاقت عطا كی ہے ۔
865244