خليج فارس تعاون كونسل يمنی انقلابيوں كے قتل عام كی ذمہ دار ہے

IQNA

يمنی عبوری كونسل كے ترجمان ؛

خليج فارس تعاون كونسل يمنی انقلابيوں كے قتل عام كی ذمہ دار ہے

17:26 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191934
بين الاقوامی گروپ : يمن كی عبوری كونسل كے ترجمان نے اس امر پر زور ديا : خليج فارس تعاون كونسل نے يمن كے آمر عبد اللہ صالح كو امان نامہ عطا كر كے يمنی انقلابيوں كا خون مزيد سستا كرنے كے حوالے سے مركزی كردار ادا كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يمنی عبوری كونسل كے ترجمان محمد قباطی نے ۲۰ ستمبر بروز منگل كو اس بارے بتايا : خليج فارس تعاون كونسل كی جانب سے صالح كو اس كے جرائم كی بازپرس نہ كرنے كی ضمانت كے بعد اس نے زيادہ تيزی سے لوگوں كا قتل عام شروع كر ديا ہے ۔
قباطی نے كہا : صالح اقتدار كے لیے لوگوں كے قتل عام ، پانی اور بجلی منقطع كرنے اور لوگوں كو سزائیں دينے سميت كسی كام سے بھی دريغ نہیں كرے گا ۔
865057
نظرات بینندگان
captcha