ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "دار الخليج" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ خصوصی نشست ليبيا كی صورتحال كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقد ہوئی كہ جس كے اختتام پر شركا نے قذافی حكومت كے خاتمے پر زور ديا ۔
اس نشست كے آغاز میں قذافی حكومت كا پرچم سرنگون كيا گيا اور بھرپور تاليوں كی گونج میں ليبيائی انقلابيوں كے پرچم كو لہرايا گيا ۔
امريكی صدر باراك اوباما ، ليبيائی عبوری كونسل كے سربراہ مصطفی عبد الجليل ، اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون ، فرانسيسی صدر اور ترك وزير اعظم كے علاوہ قطر كے امير نے بھی اس نشست میں شركت كی اور ليبيا كی حمايت كا اعلان كيا ۔
865049