اردو زبان میں قرآن كريم كے جديد ترين ترجمے كی اشاعت

IQNA

اردو زبان میں قرآن كريم كے جديد ترين ترجمے كی اشاعت

18:49 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191942
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كا جديد ترين اردو ترجمہ جو پاكستانی محقق محمد كاظم كی كاشوں كا نتيجہ ہے ، جلد ہی سنگ ميل پبلشرز كی جانب سے شايع كر ديا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے پاكستان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "ايكسپريس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ترجمہ سنگ ميل پبلشرز كی جانب سے شايع كيا جائے گا ۔
محمد كاظم نے ايكسپريس اخبار سے بات چيت كرتے ہوئے اپنے اس ترجمے كا ہدف اردو زبان میں صحيح اور روز مرہ كا ترجمہ پيش كرنا بتايا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اردو زبان میں موجود تنہا ترجمہ جو اصلی متن سے نزديك ہے ، نذير احمد كا ہے ليكن اس میں بھی بہت سی وضاحتیں بريكٹوں میں دی گئی ہیں كہ جس سے مخاطب كے لیے ترجمے كو پڑھنا دشوار ہو جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قرآن كريم كا یہ جديد ترين ترجمہ عنقريب ايك جلد میں شايع كر كے روانہ بازار كر ديا جائے گا ۔
865038
نظرات بینندگان
captcha