بحرينی مظاہرين كی جانب سے ۲۱ ستمبر كی شام منامہ كے محاصرے كا اعلان

IQNA

بحرينی مظاہرين كی جانب سے ۲۱ ستمبر كی شام منامہ كے محاصرے كا اعلان

18:52 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191944
بين الاقوامی گروپ : بحرينی حزب اختلاف كی جماعتوں نے ۲۱ ستمبر كی شام كو بحرين كے دار الحكومت منامہ كی مركزی سڑكوں پر جمع ہو كر آل خليفہ كے مظالم كے خلاف بطور احتجاج شہر كا محاصرہ كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی ۱۴ فروری يونين نے ان عوامی مظاہروں كو "انسانی كرامت كے لیے محاصرہ " قرار ديتے ہوئے فيصلہ كيا ہے كہ وہ گاڑيوں پر سوار ہو كر شہر كا محاصرہ كریں گے ۔
بحرين كے انقلابی جوانوں نے مظاہروں كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ مظاہرے ۳ گھنٹے تك جاری رہیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ آل خليفہ حكومت ان دنوں پارليمانی انتخابات كے دوسرے مرحلے كے لیے تياری كر رہی ہے كہ جو ۲۴ ستمبر كو منعقد ہوں گے ۔
865005
نظرات بینندگان
captcha