بحرينی انقلابيوں نے اس جمعے كو " يوم بازگشت " كا نام دے ديا

IQNA

بحرينی انقلابيوں نے اس جمعے كو " يوم بازگشت " كا نام دے ديا

18:48 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191949
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے انقلابی جوانوں نے ۲۳ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو "اللؤلؤ اسكوائر " كی طرف واپسی كا دن قرار ديا ہے اور زور ديا ہے : حكومت كی جانب سے مظاہرين پر طاقت كے استعمال كی دھمكيوں سے وہ "اللؤلؤ اسكوائر" روانگی كا ارادہ ترك نہیں كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز چنيل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے سرگرم سياسی كاركن علی مشيمع نے العالم كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : آل خليفہ حكومت كے سخت حفاظتی اقدامات كا ہدف جمعہ كے دن اللؤلؤ اسكوائر میں مظاہرين كے ساتھ مقابلہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آل خليفہ حكومت كی جانب سے چھاپہ مار كاروائيوں كا مقصد نوجوانوں كو مظاہروں سے مايوس كرنا ہے تاكہ وہ جمعہ كے روز اللؤلؤ اسكوائر كا رخ نہ كریں ۔
864979
نظرات بینندگان
captcha