ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز چنيل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے سرگرم سياسی كاركن علی مشيمع نے العالم كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : آل خليفہ حكومت كے سخت حفاظتی اقدامات كا ہدف جمعہ كے دن اللؤلؤ اسكوائر میں مظاہرين كے ساتھ مقابلہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آل خليفہ حكومت كی جانب سے چھاپہ مار كاروائيوں كا مقصد نوجوانوں كو مظاہروں سے مايوس كرنا ہے تاكہ وہ جمعہ كے روز اللؤلؤ اسكوائر كا رخ نہ كریں ۔
864979