عراق نے آل سعود حكومت كو زائرين كے قتل میں ملوث قرار ديا

IQNA

عراق نے آل سعود حكومت كو زائرين كے قتل میں ملوث قرار ديا

21:45 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191992
بين الاقوامی گروپ : ايك اعلٰی عراقی شخصيت نے آل سعود حكومت پر عراق میں زائرين كا قتل عام كرنے كے لیے دہشت گرد گروپ بھيجنے كا الزام لگايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كی مسلح افواج كے سربراہ كے دفتر انچارج فاروق الاعرجی نے اس بارے بتايا : اس قسم كے جرائم میں عرب ممالك منجملہ سعودی عرب كے دہشت گرد ملوث ہیں كہ جن كا مقصد مذہبی اور فرقہ وارانہ فسادات كروانا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۱۲ ستمبر كو كربلا سے شام كی جانب عراقی زائرين كو لے جانے والی دو بسوں پر حملہ كر كے ۲۲ زائرين كو ان كے بيوی بچوں كے سامنے شہيد كر ديا گيا تھا ۔
864757
نظرات بینندگان
captcha