تركی ؛ قرآن كريم كی تعليم كے لیے عمر كی محدوديت سے متعلق قانون لغو

IQNA

تركی ؛ قرآن كريم كی تعليم كے لیے عمر كی محدوديت سے متعلق قانون لغو

21:44 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191996
بين الاقوامی گروپ : ترك حكومت نے ايك حكم صادر كرتے ہوئے مساجد میں بچوں كو مفت قرآن كی تعليم سے متعلق عمر كی شرط لغو كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ «Today’s Zaman»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس حكم كی بنا پر ۱۲ سال سے كم عمر بچوں كی مساجد میں مفت تعليم قرآن پر پابندی سے متعلق قانون لغو كر ديا گيا ہے ۔
ترك عوام اور خاص طور پر والدين ۱۳ سال كی عمر میں بچے كو قرآن كريم كی تعليم شروع كروانے كے سخت خلاف تھے چونكہ یہ كافی بڑی عمر ہو جاتی ہے اس لیے انہوں نے اس قانون پر كئی مرتبہ نارضايتی كا اظہار بھی كيا تھا ۔
اگرچہ پوسٹ ماڈرن ازم كے نام پر ۱۹۹۷ء میں اس ملك پر فوجی شب خون كو كئی سال گزر چكے ہیں ليكن ابھی تك اس كے اثرات كم نہیں ہوئے ہیں ۔
864563
نظرات بینندگان
captcha