تيونس ; اسلام میں زكوٰۃ كی اہميت سے متعلق نشست كا انعقاد

IQNA

تيونس ; اسلام میں زكوٰۃ كی اہميت سے متعلق نشست كا انعقاد

21:47 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191998
بين الاقوامی گروپ : اسلام میں زكوٰۃ كی اہميت سے متعلق یہ سيمينار ۲۳ ستمبر تا ۲۵ ستمبر تيونس میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «tunisiesoir»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار تيونس كی انجمن اقتصاد اسلامی كے زير اہتمام كويت كے اسلامی ترقياتی بينك كے تعاون سے منعقد ہو گا ۔
اسلام میں زكٰوۃ ادا كرنے كی اہميت ، اقتصادی مشكلات كے حل میں زكوٰۃ كا كردار ، محروموں اور ضرورت مندوں كے درميان زكوٰۃ كی منصفانہ تقسيم اس نشست كے منجملہ اہم اہداف ہیں ۔
نشست كے شركا زكوٰۃ كی عادلانہ تقسيم كے حوالے سے اپنی آراء و تجاويز اجلاس كے سامنے ركھیں گے ۔
انجمن اقتصاد اسلامی تيونس كے ركن علی طيب نے كہا : زكوٰۃ كی ادائيگی ايك اسلامی اصول ہے ليكن عصر حاضر میں اس كی تقسيم كے لیے تيونس كے اندر كوئی صاف و شفاف نظام موجود نہیں ہے ۔
865256
نظرات بینندگان
captcha