ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر كی وزارت خارجہ كی جانب سے جاری كیے جانے والے اعداد و شمار كے مطابق ۲۰۱۱ء كی پہلی شش ماہی میں آٹھ سو سے زيادہ عيسائی اور یہودی مساجد و دينی مراكز میں آمد و رفت اور اسلامی تعليمات سے آشنائی كے بعد مسلمان ہوئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ان اعداد و شمار كی روشنی میں پتہ چلتا ہے كہ اسلام دشمن طاقتوں كی بھرپور مخالفت كے باوجود زندہ دل انسان اپنی ابدی سعادت كا راستہ دين اسلام كو قرار ديتے ہوئے اس الٰہی دين كی حقانيت كا اقرار كر رہے ہیں ۔
866104