ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نيويارك ٹائمز نے ۱۹ ستمبر كو عراقی وزير اعظم كے مشير علی الموسوی كا انٹرويو شايع كيا كہ جس میں انہوں نے كہا : عراقی حكومت نے شامی صدر سے مطالبہ كيا ہے كہ اقتدار سے علیٰحدگی اختيار كر لیں ۔
نيويارك ٹائمز كے مطابق الموسوی نے مزيد كہا : سياسی نظام تبديل كرنے كے حوالے سے عراقی حكومت كے بھی وہی اہداف ہیں كہ جو امريكا كے ہیں ليكن دونوں ممالك ان كو عملی كرنے كے طريقہ كار سے متعلق باہمی اختلاف ركھتے ہیں ۔
عراقی وزير اعظم كے مشير نے زور ديتے ہوئے كہا : نيويارك ٹائمز میں ان كے حوالے سے شائع كیے جانے والے مطالب درست نہیں ہیں ۔
866116