ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں كہا گيا ہے : اسلام پسند رہنماؤں كو سر عام دہشت گردی كا نشانہ بنايا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں جس اسلامی شخصيت كو دہشت گردی كا نشانہ بنايا گيا ہے وہ عظيم اسلامی رہنما ، سابق افغان صدر اور افغان امن كونسل كے سربراہ برہان الدين ربانی تھے ۔
حزب اللہ كے بيان میں مزيد كہا گيا ہے : برہان الدين ربانی كا قتل اسلامی امہ كے لیے انتہائی دردناك مصيبت ہے اور حزب اللہ اس لرزہ خيز دہشت گردی كی بھرپور مذمت كرتی ہے اور سمجھتی ہے كہ یہ اقدام اسلامی امت كے دشمنوں اور فرقہ پرستوں كے مفاد میں كيا گيا ہے ۔
866138