اسلامی تعاون تنظيم نے جديد صیہونی بستيوں كی تعمير پر كڑی نكتہ چينی كی ہے

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم نے جديد صیہونی بستيوں كی تعمير پر كڑی نكتہ چينی كی ہے

10:38 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192606
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم نے ۲۲ ستمبر كو ايك بيان جاری كر كے مقبوضہ سرزمين میں جديد یہودی بستيوں كی تعمير پر مشتمل اسرائيلی منصوبے كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے قدس كے مشرقی علاقے میں ۹۰۰ گھر بنانے پر مشتمل اسرائيلی منصوبے كو مسترد كر ديا ہے ۔
انہوں نے اس امر پر زور ديا : یہ منصوبہ اقوام متحدہ كی توہين اور انسانی حقوق كی كھلم كھلا خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل اس اقدام كو روكنے كے لیے اسرائيل كے خلاف دو ٹوك قرار داد منظور كرے ۔
866161
نظرات بینندگان
captcha