ليبيا كے سابق وزير اعظم كو تيونس میں گرفتار كر ليا گيا

IQNA

ليبيا كے سابق وزير اعظم كو تيونس میں گرفتار كر ليا گيا

10:39 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192611
بين الاقوامی گروپ : تيونسی حكام نے ۲۱ ستمبر كو ليبيا كے سابق وزير اعظم البغدادی علی المحمودی كو گرفتار كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «acturank» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كے سابق وزير اعظم كو قبل ازیں تيونس میں غير قانونی داخلے كی پاداش میں چھ ماہ قيد كی سزا ہوئی تھی ليكن گزشتہ روز انہیں تيونس سے الجزائر فرار كی كوشش میں گرفتار كر ليا گيا ۔
المحمودی كا شمار بين الاقوامی عدالت كے مطلوب افراد كی فہرست میں نہیں ہے ليكن انہیں بغير ويزے كے تيونس میں داخل ہونے كی سزا میں گرفتار كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ليبيائی آمر كے وفادار متعدد افراد گزشتہ چند ہفتوں سے ہمسایہ ممالك تيونس اور الجزائر میں مخفی ہیں ، اس كے علاوہ ابھی تك قذافی اور اس كے بیٹے سيف الاسلام كو بھی گرفتار نہیں كيا جا سكا ہے ۔
866180
نظرات بینندگان
captcha