ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ alwafd، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہيد برہان الدين ربانی كی تشييع جنازہ جامع مسجد ارك میں افغان صدر سميت اندرون ملك اور بيرون ملك كی متعدد اہم شخصيات كی موجودگی میں كی گئی ۔
BBC نے شہيد ربانی كی نماز جنازہ كے مناظر براہ راست نشر كیے ۔ اس موقع پر افغان صدر حامد كرزئی نے برہان الدين ربانی كو افغانستان میں "شہيد صلح" كا خطاب ديا اور ان كی امن كے حوالے سے خدمات كو خراج تحسين پيش كيا ۔
افغان صدر نے ربانی كو ايك دينی شخصيت قرار ديا اور كہا : وہ ہميشہ اسلامی تعليمات اور قرآنی آيات كی روشنی میں ملك كے اندر امن و امان كے لیے كوشاں رہتے تھے ۔
866195