امام صادق (ع) كے عزاداروں پر آل سعود اور آل خليفہ كے كارندوں كا حملہ

IQNA

امام صادق (ع) كے عزاداروں پر آل سعود اور آل خليفہ كے كارندوں كا حملہ

10:34 - September 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2192621
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب اور بحرين كے شيعہ امام صادق(ع) كی عزاداری میں مشغول تھے كہ اچانك آل سعود اور آل خليفہ نے امام كے سوگواروں پر حملہ كر كے اھل بيت (ع) كے حب داروں میں غم و غصے كی لہر دوڑا دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۵ شوال بروز ہفتہ كو عالم اسلام و تشيع میں امام صادق (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری اور نوحہ خوانی كی گئی ۔
خبر رساں ويب سائیٹوں كے مطابق سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی علاقوں منجملہ مدينہ منورہ ، قطيف ، ام حمام اور سیھات میں عزاداری كی محافل و مجالس منعقد ہوئیں ۔
الحمام شہر میں واقع مركز مجلس الحوراء میں ۲۵ شوال كو مقامی وقت كے مطابق شام ۸ بجے امام صادق (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے زنانہ مجلس عزا بھی منعقد ہوئی ۔
رپورٹ كے مطابق بحرين میں صادق آل محمد ( ع) كے عزاداروں اور آل خليفہ اور آل سعود كے اوباشوں كے درميان شديد لڑائی ہوئی كہ جس كی متعدد ویڈيوز يو ٹيوب پر بھی اپ لوڈ كی جا چكی ہے ۔
866434
نظرات بینندگان
captcha