ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كی عوامی اور قانونی حكومت كے وزير اعظم اسماعيل ھنیہ نے اقوام متحدہ میں آزاد فلسطين كی حيثيت تسليم كروانے كے لیے محمود عباس كی كوششوں پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : محمود عباس فلسطين كی آزاد حيثيت تسليم كروانے كے لیے ايك سراب كے پيچھے بھاگ رہا ہے ۔
انہوں نے عباس كی درخواست كی مخالفت كرتے ہوئے كہا : فلسطين كی ركنيت تسليم كروانے سے قبل صیہونی حكومت كے قبضے سے اپنے علاقوں كو آزاد كروانا ضروری ہے ۔
866871