بيروت میں مسلمان اور عيسائی علماء كا مشتركہ اجلاس

IQNA

بيروت میں مسلمان اور عيسائی علماء كا مشتركہ اجلاس

12:38 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193396
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے مسلمان اور عيسائی علماء ۲۷ ستمبر بروز منگل كو بيروت كے دار الافتاء میں ايك اجلاس منعقد كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس لبنان كے مفتی محمد رشيد قبانی ، لبنان كے مارونی عيسائيوں كے بشپ بشارہ پطرس الراعی اور مجلس اعلائے شيعيان لبنان كے نائب صدر آيت اللہ عبد الامير قبلان كی خصوصی شركت كے ساتھ منعقد ہو گا ۔
لبنان كے دروزی فرقے كے نمائندے الشيخ نعيم حسن بھی اس اجلاس میں شركت كریں گے جبكہ حاضرين خطے كی تازہ ترين سياسی صورتحال پر تبادلہ خيال كریں گے ۔
بيروت میں اس اجلاس كے انعقاد كا ہدف خطے كے حالیہ واقعات سے متعلق لبنان كے مسلمان اور عيسائی علما كی آراء كا جائزہ لينا بتايا گيا ہے علاوہ ازیں مارونی عيسائيوں كے بشپ اجلاس كو اپنے دورہ فرانس كی تفصيلات سے بھی آگاہ كریں گے ۔
866787
نظرات بینندگان
captcha