آل خليفہ كی فورسز نے مسجد الجوادين كو نذر آتش كر ديا

IQNA

آل خليفہ كی فورسز نے مسجد الجوادين كو نذر آتش كر ديا

12:33 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193398
بين الاقوامی گروپ : آل خليفہ كی سيكيورٹی فورسز نے سعودی فوجيوں كی مدد سے گزشتہ دو دنوں كے دوران سنابس شہر میں حملہ كر كے چند رہائشی مكانات كے ساتھ ساتھ مسجد الجوادين كو بھی نذر آتش كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل خليفہ كی فورسز نے سنابس شہر میں رہائشی مكانات كو اچانك آگ لگا دی كہ جس كے نتيجے میں چند افراد بری طرح جھلس گئے ۔
آل خليفہ نے اپنی ناپاك جسارتوں كو جاری ركھتے ہوئے سنابس كی مسجد الجوادين كو بھی نذر آتش كر ديا ۔
ان ہولناك خبروں كے میڈيا پر نشر ہونے كے بعد حكومت نے دعوٰی كيا : آتش سوزی كے یہ واقعات مظاہرين كی جانب سے آتش گير مواد اور بم استعمال كرنے كے نتيجے میں وقوع پذير ہوئے ہیں ۔
866852
نظرات بینندگان
captcha