تيونس كا جہاز انقلابيوں كی جانب سے ارسال شدہ امدادی سامان لے كر غزہ پہنچ گيا

IQNA

تيونس كا جہاز انقلابيوں كی جانب سے ارسال شدہ امدادی سامان لے كر غزہ پہنچ گيا

12:23 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193403
بين الاقوامی گروپ : تيونس كے انقلابيوں كی جانب سے روانہ كيا جانے والا امدادی كاروان كل ۲۴ ستمبر كو مصر اور فلسطين كی سرحدی بندرگاہ رفح كے راستے سے غزہ كی پٹی میں داخل ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ alresalah، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "كرامت" نامی یہ كاروان پہلا قافلہ ہے كہ جو بن علی كی حكومت كے سقوط كے بعد تيونس كی طرف سے اہل غزہ كے لیے امدادی سامان لے كر آيا ہے ۔
سيكيورٹی حكام كے مطابق كاروان كرامت ستمبر كے وسط میں تيونس سے روانہ ہوا تھا كہ جس كے بعد مصر سے اجازت نامہ حاصل كرنے كے لیے اسے مصری حدود میں ٹھہرنا پڑا اور كل اجازت نامہ ملنے كے بعد سہ پہر كو یہ قافلہ غزہ پہنچ گيا ہے ۔
866767
نظرات بینندگان
captcha