توہين اسلام كے مرتكب ہالينڈی پارليمنٹ كے ممبر كی ويب سایٹ ہيك

IQNA

توہين اسلام كے مرتكب ہالينڈی پارليمنٹ كے ممبر كی ويب سایٹ ہيك

12:19 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193404
بين الاقوامی گروپ : ہالينڈ كی پارليمنٹ كے شدت پسند نمائندے اور اسلام و قرآن مخالف فلم "فتنہ " كے پروڈيوسر" گيرٹ وايلڈز " كی سایٹ مسلمان ہيكروں نے ۲۴ ستمبر كو بلاك كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «rnw»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمان ہيكرز كے ايك گروہ نے پارليمنٹ میں وايلڈرز كے اسلام مخالف خطاب اور ہالينڈ كی مساجد میں مينار كی ساخت پر پابندی كے حوالے سے درخواست پيش كرنے پر اس كی سایٹ ہيك كر لی ہے ۔
ہيكروں نے سایٹ كا كنٹرول حاصل كرنے كے بعد اس كے ہوم پيج پر قرآنی آيات ركھ دی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۰۰۸ء میں توہين آميز فلم "فتنہ" بنانے والا وائلڈرز اسلام مخالف اقدامات كے حوالے سے مشہور ہے ۔
866748
نظرات بینندگان
captcha