ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ شب انتخابات كے ابتدائی نتائج كا اعلان كر ديا گيا ہے ليكن انتخابات میں لوگوں كی شركت بہت كم رہی ۔
امارات كے وزير خارجہ نے ابو ظہبی میں پريس كانفرنس كے دوران بتايا : انتخابات میں ايك لاكھ تيس ہزار رجسٹرڈ ووٹرزتھے كہ جن میں سے صرف ۲۶ ہزار لوگوں نے اپنا ووٹ كاسٹ كيا ہے كہ جو كل تعداد كا ۲۸ فيصد ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ متحدہ عرب امارات كی اسمبلی ۴۰ سیٹوں پر مشتمل ہے۔
866684