علی عبد اللہ صالح سے يمن كا بحران ختم كرنے كے لیے منصوبے پر دستخط كی درخواست

IQNA

خليج فارس تعاون كونسل ؛

علی عبد اللہ صالح سے يمن كا بحران ختم كرنے كے لیے منصوبے پر دستخط كی درخواست

12:23 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193472
بين الاقوامی گروپ : خليج فارس تعاون كونسل نے نيويارك میں ايك ہنگامی اجلاس كے دوران عبد اللہ صالح سے يمن كا بحران ختم كرنے كے لیے اپنے مجوزہ منصوبے پر دستخط كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ emaratalyoum، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خليج فارس تعاون كونسل نے ۲۴ ستمبر بروز ہفتہ كو نيويارك میں اپنے سينتيسویں ہنگامی اجلاس میں يمن كے آمر سے درخواست كی كہ اس منصوبے پر دستخط كر كے يمن كو موجودہ بحرانی صورتحال سے نكالنے كا سامان كرے ۔
اس اعلامیے میں كہا گيا ہے : مذكورہ منصوبے پر عمل درآمد كے بعد يمن میں پر امن طريقے سے اقتدار كی منتقلی كا عمل شروع كيا جائے تاكہ امن و امان ، قومی اتحاد اور وطن كی سالميت پر كوئی آنچ نہ آنے پائے ۔
866664
نظرات بینندگان
captcha