ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطينی ركنيت كی حمايت كر دی

IQNA

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں فلسطينی ركنيت كی حمايت كر دی

12:23 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193474
بين الاقوامی گروپ : ہندوستان كے وزير اعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقرير كے دوران فلسطين كو ركنيت دينے كی حمايت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بھارتی وزير اعظم من موہن سنگھ نے كل ۲۴ستمبر كو اقوام متحدہ كے تريسٹھویں اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ہندوستان فلسطين كی اقوام متحدہ میں ركنيت كی بھرپور حمايت كرتا ہے اور قدس شريف كی محوريت كے ساتھ ايك آزاد حكومت كے قيام كے لیے فلسطينيوں كی جدوجہد كا بھی حامی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ من موہن سنگھ نے اقوام متحدہ كے ڈھانچے كی اصلاح كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : معاصر دنيا كی حقيقتوں كومنعكس كرنے كے لیے اقوام متحدہ كی اصلاح اور ارتقاء دو ضروری چيزیں ہیں۔
866635
نظرات بینندگان
captcha