عوامی انقلابوں كی سب سے بڑی ضرورت اسلامی بيداری كے نتائج كی حفاظت ہے

IQNA

علی اكبر ولايتی ؛

عوامی انقلابوں كی سب سے بڑی ضرورت اسلامی بيداری كے نتائج كی حفاظت ہے

13:17 - September 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2194301
بين الاقوامی گروپ : اب اسلامی بيداری كے نتائج كی حفاظت خطے كے انقلابوں كی سب سے اہم ضرورت ہے كہ اگر اس میں فہم و فراست سے كام نہ ليا گيا تو ممكن ہے كہ اسلامی بيداری كے گرانقدر نتائج دشمن كی انحرافی سازشوں كا شكار ہو جائیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنرل كونسل آف اسلامك ریڈيوز اينڈ ٹی ويز كے اجلاس سے رپورٹ دی ہے كہ رہبر معظم كے بين الاقوامی امور میں مشير علی اكبر ولايتی نے آج صبح بمطابق ۲۶ ستمبر بروز سوموار كو اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : آج ہمیں جديد ذرائع ابلاغ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی اہداف كی تشريح كے ساتھ ساتھ سامراجی مقاصد سے مقابلے كی كوشش بھی كرنی چاہئیے ۔
انہوں نے واضح كيا : مغربی میڈيا انقلاب كی كاميابی كے وقت سے ہی غير ملكيوں كے ہاتھوں میں تھا كہ جنہوں نے ايرانی عوام كی انقلابی تحريك كو لوگوں كی نگاہوں سے اوجھل ركھا جبكہ ايران كے مخالفين كی سرگرميوں كو نماياں شہ سرخيوں كے ساتھ نشر كيا ، اسی طرح یہ میڈيا ايران عراق جنگ كے زمانے میں بھی صدام كا مكمل ساتھ ديتا رہا ۔
867516
نظرات بینندگان
captcha