عراق كے صوبہ ذی قار میں عراقی وزرا سے منسلك اعلٰی قرآنی كمیٹی كے كنوينئير رعد عدنان شذر الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ مقابلے آيت اللہ العظمٰی شہيد سيد محمد باقر صدر كے دفتر كی جانب سے كاظمين شہر میں مختلف صوبوں سے تعلق ركھنے والے طلبہ كے درميان منعقد ہوں گے ۔
تقريب سے خطاب كرتے ہوئے عراقی پارليمنٹ كے نمائندے اور ملكی تعليمی كمیٹی كے ركن غالی الساعدی نے مقابلوں كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا : یہ مقابلے "حمايت از قرآن كريم " نامی سال میں منعقد كیے جا رہے ہیں كہ جو ايك خوش آئند قدم ہے ليكن ابھی معاشرے میں دينی اور قرآنی ثقافت رائج كرنے كے لیے بہت كچھ كرنا باقی ہے ۔
867697