خواتين كی گرفتاری آل خليفہ حكومت پر ايك سياہ دھبہ ہے / اليكشن كے حوالے سے حكومتی اعداد و شمار سفيد جھوٹ ہے

IQNA

بحرين كی جمعيت وفاق ملی كے سيكرٹری جنرل ؛

خواتين كی گرفتاری آل خليفہ حكومت پر ايك سياہ دھبہ ہے / اليكشن كے حوالے سے حكومتی اعداد و شمار سفيد جھوٹ ہے

23:49 - September 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2194609
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی جمعيت وفاق ملی كے سيكرٹری جنرل نے آل خليفہ حكومت كی جانب سے خواتين كی گرفتاری اور ان كی اہانت كو حكومت پر سياہ دھبہ قرار ديتے ہوئے زور ديا ہے : اليكشن میں لوگوں كی شركت سے متعلق جاری كردہ حكومتی اعداد و شمار جھوٹ كا پلندہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alwefaq.net»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كی جمعيت وفاق ملی كے سيكرٹری جنرل شيخ علی سلمان نے ۲۵ ستمبر بروز اتوار كو ايك پريس كانفرنس كے دوران زير حراست خواتين كی تصاوير اور ان كے ساتھ حكومتی فورسز كی بدسلوكی كے مناظر دكھاتے ہوئے زور ديا : یہ اقدامات حكومت كے لیے انتہائی شرم آور ہیں ؛ چند دن قبل بھی ۳۸ بحرينی خواتين كو انتہائی ذلت و مظلوميت كے عالم میں گرفتار كيا گيا تھا ۔
867456
نظرات بینندگان
captcha