خطے میں تبديلی كی لہر كے دوران اسلامی ذرائع ابلاغ كا مثبت كردار ناقابل ترديد ہے

IQNA

خطے میں تبديلی كی لہر كے دوران اسلامی ذرائع ابلاغ كا مثبت كردار ناقابل ترديد ہے

23:52 - September 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2194610
بين الاقوامی گروپ : خطے كے ممالك منجملہ مصر ، تيونس ، يمن ، ليبيا اور بحرين میں جاری عوامی اور انقلابی تبديليوں كے دوران اسلامی ذرائع ابلاغ كا كردار ناقابل انكار ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی ٹيلی وژن كے ترقياتی اور فنی امور كے ڈپٹی علی عسگری نے تيسرے اسلامی فلمی بازار كی افتتاحی تقريب سے ايرانی ٹی وی كے كانفرنس ہال میں خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : آج میڈيا اور ذرائع ابلاغ كا زمانہ ہے ، میڈيا جديد دور میں داخل ہو رہا ہے اور ترقی كی حيرت انگيز منازل طے كرنے كے ساتھ ساتھ رائے عامہ كو بدلنے كے لیے انتہائی مؤثر كردار ادا كر رہا ہے اس بنا پر اس كی اہميت انتہائی زيادہ ہو گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی بيداری كی تحريك كامياب ہونے كے لیے متقی ، شجاع ، با بصيرت اور انقلابی رہنما كی ضرورت ہے اور میڈيا كا فرض ہے كہ لوگوں كو اس حقيقت كے بارے آگاہ كرے ۔
867441
نظرات بینندگان
captcha