كربلا ؛ ڈرامہ سيريل "الحسين (ع) ثار اللہ " بنايا جائے گا

IQNA

كربلا ؛ ڈرامہ سيريل "الحسين (ع) ثار اللہ " بنايا جائے گا

23:42 - September 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2195642
بين الاقوامی گروپ : عراق كی فلم ساز اور ڈرامہ ساز كمپنی عين الطائر كے مدير اور متعدد فلموں كے ڈائريكٹر صاحب الحسناوی نے كربلا میں "الحسين (ع) ثار اللہ " كے نام سے مذہبی ڈرامہ سيريل بنانے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی براثا كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ڈرامہ سيريل كی ڈائريكشن كے فرائض الحسناوی خود انجام دیں گے اور اسے فلمی مقاصد كے لیے خصوصی طور پر بنائے جانے والی بستی امام حسين (ع) ٹاؤن میں فلمايا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : طے شدہ پروگرام كے تحت اس فلمی شہر میں مكہ مكرمہ ، مسجد النبی (ص) اور مسجد كوفہ جيسے اہم مقامات كی شبیہ سازی كی جائے گے ۔ علاوہ ازیں تاريخی بازار ، فلم سازی كے لیے مخصوص اسٹوڈيوز اور ملازمين كے لیے اپارٹمنٹ بھی بنائے جائیں گے ۔
869004
نظرات بینندگان
captcha