يورپی يونين نے شرقی قدس میں یہودی بستياں تعمير كرنے كے منصوبے كو لغو كرنے كا مطالبہ كر ديا

IQNA

يورپی يونين نے شرقی قدس میں یہودی بستياں تعمير كرنے كے منصوبے كو لغو كرنے كا مطالبہ كر ديا

23:44 - September 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2195643
بين الاقوامی گروپ : يورپی يونين كی خارجہ پاليسی كے مسئول نے صیہونی حكومت سے مشرقی بيت المقدس میں ۱۱۰۰ گھروں پر مشتمل جديد بستی كی تعمير كا ارادہ ترك كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے يمن كی خبر رساں ايجنسی سبأ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپی يونين كی خارجہ پاليسی كے مسئول "كيترين آشتون" نے يورپی پارليمنٹ كے سامنے زور دے كر كہا : اسرائيل كو ۱۱۰۰ جديد گھروں پر مشتمل بستی كی تعمير كا منصوبہ ترك كرنا ہو گا ۔
امريكی وزارت خارجہ نے بھی اس منصوبے كو مايوس كن قرار ديتے ہوئے كہا ہے : یہ منصوبہ فلسطين اور اسرائيل كے درميان نئے سرے سے مذاكرات شروع كرنے كی راہ میں ركاوٹ ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی حكومت نے ۲۷ ستمبر كو منصوبے پر عمل درآمد كی منظوری دے دی ہے ۔
869125
نظرات بینندگان
captcha