ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ tayyar، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی حكومت كے فوجی تجزیہ نگار كرميلا مناشہ نے صیہونی ریڈيو كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے حكومت كی جانب سے فوجی بجٹ میں كمی كے موضوع پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : اگر وزارت دفاع كا بجٹ كم ہو جائے تو اسرائيلی فوج در پيش چيلنجز كا مقابلہ نہیں كر سكے گی ، ہم ديكھ رہے ہیں كہ ايران ، شام اور لبنان میں كيا ہو رہا ہے ، علاوہ ازیں ہم ابھی تك مصر اور ديگر ممالك كے حالات كا سامنا كرنے كے لیے حكمت عملی مرتب نہیں كر سكے ۔
869033