ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی عبوری كونسل نے اعلان كيا ہے : مملكت كی كامل آزادی كے بعد ہی حكومت تشكيل دی جائے گی ۔
كونسل نے مزيد كہا : بنغازی میں انقلابيوں كے اجلاس میں تبادلہ خيال كے بعد یہ طے پايا ہے كہ حكومت ليبيا كی مكمل آزادی كے بعد ہی تشكيل دی جائے گی ۔
ليبيا كی عبوری كونسل كے ركن مصطفی الگونی نے بھی اس بارے بتايا : حكومت كی تشكيل مؤخر كرنے كے علاوہ یہ بھی طے پايا ہے كہ شہدا اور زخميوں كے امور سے متعلق ايك علیٰحدہ وزارت خانہ بھی تشكيل ديا جائے ۔
868920