شام كی عوام نے امريكی سفير كی آمد پر احتجاجی مظاہرہ كيا

IQNA

شام كی عوام نے امريكی سفير كی آمد پر احتجاجی مظاہرہ كيا

23:53 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196834
بين الاقوامی گروپ : بشار اسد كی حكومت كے حاميوں نے ۲۹ ستمبر بروز جمعرات كو شام میں امريكا كے سفير "رابرٹ فورڈ " كی مخالفين كے دفتر میں آمد پر امريكی پاليسيوں سے نفرت كے اظہار كے لیے اس پر انڈوں اور ٹماٹروں كی بارش كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے سفارتی ذرائع نے لوگوں كے احتجاج كی تائيد كی ہے ۔
عينی شاہدين كے مطابق اس حملے كے دوران شام میں امريكی سفارت خانے كی دو گاڑيوں كو نقصان پہنچا ہے جبكہ امريكی سفير سميت ديگر سفارت كار شامی حكومت كے مخالفين كے ساتھ محل ملاقات میں موجود ہیں اور مظاہرين نے اس عمارت كا گھيراؤ كر ركھا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ دمشق میں عيسائيوں كے بشپ نے امريكی اور فرانسيسی سفيروں كو اپنے گرجا گھر میں داخلے كی اجازت دينے سے انكار كر ديا تھا ۔
870103
نظرات بینندگان
captcha