بحرين كی صورتحال پر اقوام متحدہ كا اظہار تشويش

IQNA

بحرين كی صورتحال پر اقوام متحدہ كا اظہار تشويش

23:52 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196838
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے بحرينی شہريوں كے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات چلانے پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون كے ترجمان مارتين نسيركی نے زور دے كر كہا : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے شہريوں كے خلاف سنگين نوعيت كی سزاؤں كے فيصلے صادركرنے پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نےمزيد كہا : بحرينی شہريوں كے خلاف ان اقدامات سے متعدد سوالات پيدا ہوتے ہیں كہ جن كی رو سے عدالت كی قانونی حيثت بھی مشكوك ہو جاتی ہے ۔
ترجمان نے كہا : بان كی مون تمام سياسی قيديوں كی آزادی كے خواہاں ہیں اور بحرينی حكام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ انسانی حقوق كے حوالے سے بين الاقوامی قوانين كی پابندی كریں ۔
870441
نظرات بینندگان
captcha