ايران پر مغربی دباؤ كا اصل سبب فلسطين كی حمايت ہے

IQNA

لبنانی پارليمنٹ كے ركن :

ايران پر مغربی دباؤ كا اصل سبب فلسطين كی حمايت ہے

13:13 - October 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2197254
بين الاقوامی گروپ : لبنانی پارليمنٹ كے سربراہ "نبیہ بری " نے مغربی ممالك كی جانب سے ايران پر دباؤ كا اصل سبب فلسطينی ملت كی حمايت قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی تحريك كی حمايت سے متعلق پانچویں كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر نے كہا : یہ بات قطعی ہے كہ مغرب مختلف بہانوں سے ايران پر دباؤ بڑھانے كی پاليسی پر گامزن ہے كہ جس كا اصل سبب ايران كی جانب سے فلسطينی ملت كے حقوق اور امنگوں كا دفاع ہے ۔
انہوں نے كانفرنس كے سربراہ اور رہبر معظم كا شكریہ ادا كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : یہ وہی دعوت ہے كہ جس كا آغاز اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی حضرت امام خمينی (رہ) نے تہران میں اسرائيلی سفارت خانے كی جگہ فلسطينی سفارت خانہ كھول كر كيا تھا جبكہ ماہ رمضان كے آخری جمعہ كو يوم قدس قرار دے كر انہوں نے اس دعوت كو عالمی حيثيت دے دی ۔
870912
نظرات بینندگان
captcha