سعودی عرب كے انتخابات میں عوام كی ۱۰ فيصد شركت ايك اہم سياسی پيغام ہے

IQNA

حسن الصفار ؛

سعودی عرب كے انتخابات میں عوام كی ۱۰ فيصد شركت ايك اہم سياسی پيغام ہے

22:03 - October 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2197573
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شيعہ خطيب نے زور دے كر كہا : شہر كی شورٰی كے انتخابات میں دس فيصد عوام كی شركت ملك كے حكمرانوں اور اداروں كے لیے ايك اہم سياسی پيغام ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حسن الصفار نے نماز جمعہ كے خطبوں میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : بعض شخصيات اور گروہوں كی جانب سے انتخابات كے بائيكاٹ اور دس فيصد لوگوں كی شركت سعودی عرب كی خفیہ ايجنسيوں اور حكام بالا كے لیے ايك اہم پيغام ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۹ ستمبر بروز جمعرات كو ہونے والے انتخابات میں ۲۸۵ اسمبليوں كی ۱۵۰۶ سیٹوں كے لیے تقريبا پانچ ہزار اميدواروں كو ٹكٹ ديا گيا تھا ليكن صرف دس فيصد لوگوں نے حق رائے دہی استعمال كيا ۔
870782
نظرات بینندگان
captcha