ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی پارليمنٹ كے انتخابات كا دوسرا مرحلہ يكم اكتوبر كو آل خليفہ حكومت كے مظالم پر بطور احتجاج مستعفی ہونے والے جمعيت الوفاق كے نمائندوں كی خالی سیٹوں پر منعقد كيا گيا ۔
بحرين كے وزير قانون خالف بن علی آل خليفہ نے ايك پريس كانفرنس كے دوران ان انتخابات میں دو خواتين سمیہ الجودر اور ابتسام ھجرس كی كاميابی كی خبر دی ہے ۔
بحرين كی سب سے بڑی حزب اختلاف كی جماعت جمعيت الوفاق نے انتخابات كے دوسرے مرحلے كا بھی پہلے كی مانند بائيكاٹ كيا ہے ۔
871335