امام خامنہ ای كے تہران كانفرنس میں بيانات پر صیہونيوں كا اظہار ناراضگی

IQNA

امام خامنہ ای كے تہران كانفرنس میں بيانات پر صیہونيوں كا اظہار ناراضگی

11:40 - October 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2197923
بين الاقوامی گروپ : صیہونی وزير اعظم نے رہبر معظم حضرت آيت اللہ خامنہ ای (حفظہ اللہ ) كے پانچویں حمايت از فلسطين كانفرنس میں خطاب پر ناپسنديدگی كا اظہار كرتے ہوئے دعوٰی كيا : یہ كانفرنس اسرائيلی موقف كو مزيد تقويت دے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "alresalah" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی وزير اعظم نيتن ياہو نے يكم اكتوبر بروز ہفتہ كو پانچویں بين الاقوامی حمايت از فلسطين كانفرنس پر اپنے رد عمل میں كہا : اسرائيل كو بين الاقوامی لحاظ سے تنہا كہنے سے اسرائيلی موقف كو مزيد تقويت ملے گی ۔
نيتن ياہو نے دعوٰی كيا : ہماری حكومت كا موقف یہی ہے كہ اسرائيل میں امن و امان برقرار كيا جائے اور اسے تمام یہوديوں كا ملك تسليم كيا جائے ۔
871353
نظرات بینندگان
captcha