بين الاقوامی گروپ : عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے اسلامی امت میں وحدت پيدا كرنے كی كوششوں كو حج كے دنوں میں سب سے اہم اسلامی مسئوليت قرار ديتے ہوئے كہا كہ تقريب مذاہب اور اسلامی بيداری سے متعلق اجلاس اوائل ذی الحج میں مكہ مكرمہ میں منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ محمد علی تسخيری نے مشرق وسطٰی اور شمالی افريقا میں اسلامی بيداری كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : ہم جس قدر وحدت كے لیے كوشاں رہیں گے تو اس سے خود بخود اسلامی بيداری كی راہ ہموار ہو گی چونكہ اسلامی بيداری كی ايك خصوصيت اسلامی وحدت كے لیے جدوجہد ہے ۔
انہوں نے آخر میں ايرانی حاجيوں سے كہا : ہمیں اميد ہے ايرانی حجاج اسلامی وحدت كا عملی نمونہ پيش كریں گے اور دنيا بھر كے حجاج كرام كے سامنے وحدت كے حوالے سے امام خمينی (رہ) كے افكار كی عملی تصوير ثابت ہوں گے ۔
871438