ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ملاقات میں خطے كی تازہ ترين صورتحال سميت بين الاقوامی حالات كا جائزہ ليا گيا ، یہ ملاقات اس لیے بھی اہم تھی كہ مصر نے امسال اسلامی تعاون تنظيم كی سربراہی كے ساتھ ساتھ تنظيم كے سالانہ اجلاس كی ميزبانی كرنے كی پيشكش بھی كر ركھی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم اقوام متحدہ كے بعد دوسری سب سے بڑی بين الاقوامی تنظيم ہے كہ جس میں چار براعظموں كے ۵۷ ممالك باقاعدہ ركن ہیں ۔
ياد رہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كو ۱۹۶۹ء میں صیہونی حكومت كی جانب سے مسجد اقصٰی كی اہانت كے بعد تشكيل ديا گيا تھا ۔
872497