سيكولرازم كی دينی اصولوں پر ترجيح ، خطے كے انقلابوں كو درپيش سنگين خطرہ

IQNA

محسن پاك آئين :

سيكولرازم كی دينی اصولوں پر ترجيح ، خطے كے انقلابوں كو درپيش سنگين خطرہ

12:40 - October 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2198745
بين الاقوامی گروپ : دينی اصولوں پر سيكولرازم كی ترجيح عرب ممالك كے حالیہ انقلابوں كے لیے انتہائی خطرناك ثابت ہو سكتا ہے كہ جس سے بچاؤ كے لیے دينی اور قومی رہنماؤں كے مثبت كردار كی اشد ضرورت ہے ۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سابق كلچرل سيكرٹری اور وزارت خارجہ كی جانب سے مقرر كردہ افغان كمیٹی كے سربراہ محسن پاك آئين نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : عالم عرب كے انقلابوں كی اصلی ترين خصوصيت ان كا اسلامی ہونا ہے ۔ ان ممالك كے لوگ مسلمان ہیں اور اسلام سے گہرا شغف ركھتے ہیں ليكن ان ممالك كے حكمران اسلام مخالف پاليسيوں كو اپنی پہلی ترجيح قرار ديتے ہوئے غير مذہبی سيكولر نظاموں كے كھلم كھلا حامی ہیں اور یہی امر لوگوں كی انقلابی تحريكوں كا باعث بنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان تحريكوں كی ابتدا نماز جمعہ كے بعد "اللہ اكبر " كے فلك شگاف نعروں سے ہوئی كہ جو ان تحريكوں كے اسلامی ہونے كا ثبوت ہے ۔
872193
نظرات بینندگان
captcha