لبنان كی اسلامی تحريكوں كی جانب سے مفتی شام كے فرزند كے قتل كی مذمت

IQNA

لبنان كی اسلامی تحريكوں كی جانب سے مفتی شام كے فرزند كے قتل كی مذمت

18:57 - October 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2199732
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی اسلامی تحريكوں توحيد اور حزب عمل نے جداگانہ اعلاميوں میں مفتی شام كے فرزند كے قتل كی مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تحريك توحيد اسلامی لبنان نے ايك بيان میں زور دے كر كہا : مفتی اعظم شام كے فرزند كو دہشت گردی كا نشانہ بنانے كا بزدلانہ اقدام ان كی جانب سے حكومت كی حمايت كے رد عمل میں كيا گيا ہے ۔
حزب توحيد اسلامی نے اميد ظاہر كی : شام كے داخلی فتنے كو قومی يكجہتی ، حلم و بردباری اور تدبير كے ساتھ مہار كر ليا جائے گا اور شام كو اس سلسلے میں كمزوری كا مظاہرہ نہیں كرنا چاہئیے ۔
873113
نظرات بینندگان
captcha