ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اجلاس میں اسلامی ممالك كے وزرائے زراعت اسلامی ممالك كے درميان زراعت كے شعبے میں تعاون كے لیے لائحہ عمل تيار كریں گے ۔
اجلاس میں اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو سميت ديگر اسلامی ممالك كی اہم شخصيات اسلامی ممالك كے اندر غذا اور زراعت كے مسئلے پر تبادلہ خيال كریں گے ۔
اجلاس كے دوران دنيا بھر سے تشريف لائے ہوئے شعبہ زراعت اور غذا كے ماہرين حفظان صحت ، صحت بخش غذا اور زراعت كی ترقی جيسے موضوعات پر اپنے تحقيقی مقالات بھی پيش كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اجلاس چھ اكتوبر بروز جمعرات كو اختتام پذير ہو جائے گا ۔
873097