تركی كے قرآنی محقق محمد علی سرين نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : دنيا میں پہلی مرتبہ تركی ، استنبولی ، فارسی اور عربی زبانوں میں ايسا قرآن شائع كيا گيا ہے كہ جس میں ہر رنگ آيات كے ايك خاص مفہوم كی طرف اشارہ كر رہا ہے ، میں نے اس كا نام "رنگين قرآن" ركھا ہے تاكہ اس عنوان سے قرآن كا جديد طرز نگارش نماياں ہو ۔
محمد علی سرين نے واضح كيا : اس قرآن كی اشاعت كے لیے میں نے بہت سے ممالك كا سفر كر كے متعدد شخصيات سے ملاقاتیں كیں غرضيكہ اس راہ میں مجھے بے پناہ مشكلات كا سامنا كرنا پڑا ليكن اس منصوبے كی تكميل كے بعد مجھے جو روحی سكون و اطمينان نصيب ہوا ہے ، وہ ناقابل بيان ہے ۔
873011