ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ lebanese، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپی يونين نے اپنی نشست كے اختتام پر فرانس كے شہر استراسبورگ میں عالم عرب كے مسائل كا جائزہ لينے كے دوران فلسطين كو اقوام متحدہ میں باقاعدہ طور پر ركنيت دينے كا خير مقدم كيا ہے ۔
يورپی يونين كے نمائندوں نے بتايا : عرب ممالك كا استحكام جمہوريت كے اندر پنہان ہے اور جمہوريت كے فروغ سے ہی خطے میں ديرپا امن و امان كا قيام ممكن ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ شورٰی نے آخر میں متفقہ طور پر فلسطين كی ركنيت سے متعلق قرارداد منظور كر لی ۔
873821