بين الاقوامی گروپ : امريكی وزارت خارجہ كے ترجمان نے اسلامی اور عوامی انقلابوں پر شب خون مارنے كی غرض سے اپنی دوغلی پاليسيوں كا تسلسل قائم ركھتے ہوئے اس مرتبہ يمن كے انقلاب كو نشانہ بنايا ہے اور دعوٰی كيا ہے : يمن میں اقتدار كی منتقلی كا عمل تيز كرنے كے لیے علی عبد اللہ صالح كو مستعفی ہو جانا چاہئیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی وزارت خارجہ كی ترجمان "وكٹوريا نولاند" نے پريس كانفرنس كے دوران كہا : يمن میں اقتدار كی منتقلی كے لیے سب سے اہم اقدام عبد اللہ صالح كے نائب منصور ھادی كے ساتھ تعاون كی فضا قائم كرنا ہے ۔
وكٹوريا نے مزيد كہا : ہمارا خيال ہے كہ يمن میں امن و امان قائم كرنے كے لیے عبد اللہ صالح كو خليج تعاون كونسل كی قرارداد پر دستخط كرنا ہوں گے ۔
874060