غرب آل خليفہ اور سعوديوں كے ہاتھوں بحرينی عوام كی تحريك كچلنے كے درپے ہے

IQNA

"بحرين میں انسانی حقوق كی خلاف ورزی" كے عنوان سے سيمينار ؛

غرب آل خليفہ اور سعوديوں كے ہاتھوں بحرينی عوام كی تحريك كچلنے كے درپے ہے

13:18 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200835
بين الاقوامی گروپ : بيروت میں منعقدہ سيمينار "بحرين میں انسانی حقوق كی خلاف ورزی " كے شركا نے واضح كيا : غرب بحرينی عوام كو آل خليفہ اور آل سعود كے ہاتھوں كچلنے كا حامی ہے اور كسی طور پر بحرينی عوام كا ساتھ نہیں دے رہا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ويب سایٹ "نهرين نیٹ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار ممتاز عرب شخصيات كی موجودگی میں بحرينی حكومت كے جرائم كا جائزہ لينے كے ساتھ ان سے مقابلے كے قانونی راستوں كا بھی جائزہ لے گا ۔
بحرين میں انسانی حقوق كی تنظيم كے سربراہ يوسف ربيع نے كہا : بحرين میں انسانی حقوق كی شديد خلاف ورزی جاری ہے اور عوام انتہائی رنج و الم كا شكار ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : سعودی عرب بحرينی عوام كے خلاف جرائم میں برابر كا شريك ہے جبكہ بين الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے لذا بحرينی عوام كے مستقبل پرسوالیہ نشان ہے !
874788
نظرات بینندگان
captcha