ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيائی عبوری كونسل كے ايك كمانڈر ناجی العيساوی نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ان اجتماعی قبروںمیں سے ايك طرابلس سے سات كلومیٹر كے فاصلے پر واقع ساحلی شہر قرقارش میں كشف ہوئی ہے كہ جس میں ۲۰۰ سے زيادہ لوگ مدفون ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : دوسری اجتماعی قبر طرابلس سے ۱۰ كلومیٹر كے فاصلے پر واقع «بيراستاميلاد» دیہات سے كشف ہوئی ہے كہ جس میں لگ بھگ سات سو لاشیں دفن ہیں ۔
گزشتہ ماہ كے آخر میں طرابلس كے زندان ابوسليم میں ۱۰۰۰ قيديوں كی لاشوں پر مشتمل قبر بھی كشف ہوئی تھی كہ جنہیں معمر قذافی حكومت نے ۱۹۹۶ء میں قتل كر ديا تھا ۔
874920